جکارتہ،10اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آچے کی شرعی عدالت نے ہم جنسی پرستی کا ارتکاب کرنے والے دو مردوں کو ایک ایک سو بیت مارنے کا حکم دیا ہے۔ شرعی پولیس کے ترجمان مارزْوکی کے مطابق ان ہم جنس پرست مردوں کو شرعی امور کی نگرانی کرنے والی ایک کمیٹی کے ارکان نے ایک ہوسٹل کے کمرے سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے مردوں میں سے ایک کی عمر اکیس برس ہے جب کہ دوسرا تیئیس سال کا ہے گرفتار کیا تھا۔ اِس صوبے میں پہلی مرتبہ ہم جنسی پرستی کے مرتکب افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔